پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے اشتہاری 7 ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
عدالت نے میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، اعظم سواتی، حافظ فرحت اور علی امین گنڈاپور کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔
علاوہ ازیں سائفر کیس میں سابق چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 ، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔



















