پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غلام مرتضیٰ ستی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غلام مرتضیٰ ستی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے اپنے رفقا کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
ملاقات کے دوران غلام مرتضی ستی کیساتھ غلام یونس ستی، عابد مجید، مصطفی لطیف ستی اور ثاقب ستی نے بھی پی پی پی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ غلام مرتضیٰ ستی اور دیگررہنماؤں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر خوش آمدید کہتا ہوں اور راولپنڈی اور اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی، راولپنڈی اور اسلام آباد کے سیاسی کارکنان جمہوری روایتوں کے امین رہے ہیں۔
ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ پی پی پی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید نیرحسین بخاری اور آزاد کشمیر کے سابق صدر سردارمحمد یعقوب بھی موجود تھے۔



















