محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان، کے پی کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند متوقع ہے۔
گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں باران رحمت برس پڑی،رات گئے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔
لاہورمیں گلبرگ، صدرکینٹ، مال روڈ، جیل روڈ، سمن آباد اور چوبرجی میں بوندا باندی ہوتی رہی، ادھر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔



















