Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی سیاسی شخصیت کو قتل کردیا گیا

معروف پاکستانی سیاسی شخصیت ریحان زیب خان فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

 باجوڑ پولیس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 22 سے آزاد امیدوار ریحان زیب خان الیکشن مہم کے سلسلے میں صدیق آباد پھاٹک پر موجود تھے۔

 

ریحان زیب خان—تصویر بشکریہ ایکس

 

  پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ریحان زیب خان کو قتل کر دیا اور باآسانی فرار ہو گئے۔

مقتول ریحان زیب کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں