Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں انتخابات؛ امریکہ سے انتہائی اہم خبر آگئی

پاکستان میں انتخابات سے متعلق امریکہ سے انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہیں اور دھماکے سے متاثر ہونے والوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی برداشت اور ان کی بحالی کی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں جبکہ یہ حملہ بھی ان میں سے ایک ہے جو گزشتہ ماہ متعدد جماعتوں کے خلاف دیکھے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان بھر میں الیکشن کمیشن خود کئی جگہوں پر حملوں کی زد میں آیا اور انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بلا خوف و خطر قیادت کا انتخاب کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ الیکشن ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں