Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور بیلجیئم کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور بیلجیئم نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل روابط اور تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورہ برسلز کے دوران نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے بیلجیئم کی وزیر خارجہ حدجہ لہبیب نے ملاقات کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات میں پاکستان اور بیلجیئم کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور ان کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، تعلیم اور عوام سے عوام کے رابطوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی خوشحالی کیلئے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں