ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز نے کراچی اور لاہور ریلوے اسٹیشنز پر خودکار سیڑھیاں اور لفٹس کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کراچی اور لاہور ریلوے اسٹیشنز پر ایسکلیٹرز اور ایلیویٹر کی تعداد 4 یونٹس پر مشتمل ہوگی، تنصیب سے مریضوں اور بزرگوں کو سہولت دستیاب ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکار سیڑھیوں اور لفٹس کی تنصیب کے دونوں منصوبوں کی تکمیل 6 ماہ میں متوقع ہے۔



















