8 فروری کو حساس علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔
بلوچستان اور کےپی میں امن و امان کی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں8 فروری کو حساس علاقوں میں موبائل سروس معطل کرنے کی تجویز دی گئی۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن امیدواروں کو تھریٹس ہیں وہ پہلے پولیس کو پیشگی اطلاع دیں۔
اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر نے کےپی اور بلوچستان میں بگڑتی امن کی صورتحال، الیکشن کمیشن کے دفاتر اور سیاسی جلسوں پر حملوں کے واقعات پر تشویش کااظہار کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات اپنے وقت پر 8 فروری کو ہی ہوں گے اور انتخابات میں رخنہ ڈالنے، امن خراب کرنے والوں سے سختی سےنمٹا جائے گا اور کسی سے کوئی نرمی نہیں برتی جائےگی۔



















