مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اپنے دور میں کرپشن پر کاری ضرب لگائی۔
مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں ن لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے زمانے میں 15 ہزار میگاواٹ کے منصوبے لگے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے زمانے میں سڑکیں بنیں، یہاں کے بچوں اور بچیوں کو تعلیمی وظائف ملے، اربوں روپوں سے نواز شریف نے کرپشن پر کاری ضرب لگائی۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کالج اور یونیورسٹیز بنائیں، اربوں روپے سے انٹر چینج بنائے، نواز شریف کی وجہ سے کرپشن بہت نیچے آئی۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ جب نواز شریف کا تختہ الٹا گیا تو کرپشن کم ہو کر117 پوائنٹس پر تھی، پھر ایک حکومت آئی اس نے کہا کہ سب چور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اسپتال قائم کیے، نواز شریف نے ڈائیلائسز سینٹر بنائے پچھلی حکومت نے اسے بند کر دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں جب نواز شریف کو تیسری بار موقع ملا اس وقت کرپشن کا انڈکس 141 پوائنٹس پر تھا۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پچھلی حکومت نے نواز شریف کے ایک ایک منصوبے کو بےدردی کے ساتھ ختم کیا، کسی بھی اچھے منصوبے کو آگے لیکر چلنا چاہیے، چاہے اسپتال ہوں یا نوازشریف کے دیگر منصوبہ گزشتہ حکومت نے تباہ کیے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں کرپشن بڑھی، نوازشریف نے اپنے دور میں کرپشن پر کاری ضرب لگائی۔
شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف نے کرپشن پر کاری ضرب لگائی، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیے، نواز شریف کے زمانے کیں 15 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے۔



















