Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’آؤ انتقام کی سیاست کو دفن اور خدمت کی سیاست کا آغاز کریں‘

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آؤ انتقام کی سیاست کو دفن اور خدمت کی سیاست کا آغاز کریں۔

 مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے گوجرانوالہ میں ن لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ گوجرانوالہ کی20کی 20سیٹیں جیتنے جارہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ 4 سال نوازشریف ملک میں نہیں تھے گوجرانوالہ والوں نے ساتھ نہیں چھوڑا، وائرل بیماری 4 سال رہی اور آپ کا نقصان کرکے چلی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ وائرل بیماری اب ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئی ہے، جس جلسے نے بازی پلٹی وہ گوجرنوالہ میں ہوا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ اگر نوازشریف نے وعدہ کیا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے تو دیں گے، گوجرانوالہ والوں نے کبھی نوازشریف کو اکیلا نہیں چھوڑا۔

متعلقہ خبریں