Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وعدہ ہے300 یونٹ مفت بجلی دیں گے، آصفہ بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ وعدہ ہے300 یونٹ مفت بجلی دیں گے۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو نے سکھر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک سےغربت اور بےروزگاری ختم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی ختم کر کےعوام کو ریلیف دیں گے، شہید محترمہ عورتوں کے حقوق کے لیے لڑتی تھیں، شہید بی بی نے خواتین کی زندگی بہتر بنائی لیکن انہیں ہم سے چھین لیا گیا۔

 آصفہ بھٹو نے کہا کہ دیگر جماعتوں کو صرف اقتدار کا لالچ ہے، پی پی عوام کے لیے سیاست کرتی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب اور مظلوم کا ساتھ دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ بلاول کو کامیاب کرائیں وہ آپ کے لیے لڑے گا، 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر پیپلزپارٹی کو موقع دیں، لوگوں کی مشکلات کو آسان کرنے کے لیے سیاست کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، مل کر کام کریں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی۔

آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، عوام کے حقوق کےلیے ہمیشہ لڑتےرہیں گے، ہم نے علاج کےلیے این آئی سی وی ڈی بنایا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ وعدہ ہے300یونٹ مفت بجلی دیں گے، وعدہ ہے30لاکھ گھر بنا کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں