Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

این اے 86 اور پی پی 80 سے ن لیگ امیدواروں کے اختلافات سامنے آگئے

سرگودھا: عام انتخابات کے لئے این اے 86 اور پی پی 80 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔

این اے 86 سے ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر جاوید حسنین شاہ اور پی پی 80 کے ٹکٹ ہولڈر عاصم شیر میکن آمنے سامنے آ گئے۔

جاوید حسنین شاہ انتخابی نشان شیر اور آزاد امیدوار گل محمد شاہ انتخابی نشان حقہ کے حلقہ میں بنیر آویزاں کر دیے گئے۔

اس کے علاوہ ن لیگی جاوید حسنین شاہ اپنی الیکشن کمپین میں آزاد پی پی 80 امیدوار گل محمد شاہ کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

ن لیگی پی پی 80 کے امیدوار اپنی کمپین میں این اے 86 سے آزاد امیدوار مقدار بلوچ کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں، تاہم دونوں کے درمیان سخت اختلافات کے باعث ن لیگی ووٹر پریشان ہیں۔

متعلقہ خبریں