Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا

ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دیدیا ہے۔

Shah mehmood qureshi disqulified ecp general election 2024 - Hum NEWS

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جرم کا مرتکب قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن نے انہیں آرٹیکل 63 ون ایچ اور الیکشن ایکٹ سیکشن 232 کے تحت نااہل قرار دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی عام انتخابات 2024 کیلئے بھی نااہل ہیں وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔

متعلقہ خبریں