معروف قانون دان اور سابق جج جسٹس (ر) رشید اے رضوی کراچی میں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق رشید اے رضوی کی نماز جنازہ آج ڈی ایچ اے فیز فور کی امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔
رشید اے رضوی 1947 میں بمبئی میں پیدا ہوئے جس کے بعد ان کا خاندان کراچی پاکستان ہجرت کرگیا۔

رشید اے رضوی سندھ ہائیکورٹ کے سابق جج تھے، وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر رہے اور وہ 4 مرتبہ سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، ممبر پاکستان بار کونسل، وائس چیئرمین سندھ بار کونسل، صدر کراچی بار ایسوسی ایشن اور کمیشن برائے تحفظ کے چیئرپرسن رہ چکے ہیں۔
وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک سرکردہ سینئر ایڈووکیٹ، وکلاء برادری کے ممتاز رہنما اور فوجی آمروں کیخلاف پاکستان میں آئینی اور انسانی حقوق کی جنگ میں ایک سرکردہ شخصیت تھے۔



















