Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی نے میرے حوالے سے جھوٹی ویڈیو چلائی، عطاء تارڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے میرے حوالے سے جھوٹی ویڈیو چلائی۔

عطاء تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب آپ والد کے لاڈلے ہونگے ہم عوام کے ہیں، پیپلز پارٹی نے میرے حوالے سے جھوٹی ویڈیو چلائی، بلاول بھٹو کو چیلنج ہے کہ ثابت کردیں وہ میرے لوگ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی خریدو فروخت کی اجازت اپنے حلقے میں نہیں دوں گا، ووٹوں کو بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کروائیں گے، بکا ہوا ووٹ کاسٹ نہیں ہوگا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو لاہور میں تیسرے نمبر کے امیدوار ہیں، میں آپ کو بدمعاشی اور من مانی نہیں کرنے دوں گا، یہ لاہور ہے ہمارا امن خراب مت کریں، اگر کیمرے نہ ہوتے تو کسی کو رشوت کا یقین نہ آتا۔

انکا کہنا تھا کہ لاہور میں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک موجود نہیں، بلاول بھٹو الیکشن ہار چکے ہیں، ہمیں واضح برتری حاصل ہے، بلاول بھٹو نے شکست سے بچنے کیلئے ووٹ خریدے، ووٹ خریدنے سے نہیں محنت کرنے سے ملتے ہیں، ووٹ حاصل کرنے کیلئے محنت کرنی پڑتی ہے۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ حلقے کے حالات خراب ہوں، بلاول بھٹو ووٹ خریدنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں انٹری چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں