انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔
عام انتخابات سے قبل حلقہ این اے 155 لودھراں سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار عفت طاہرہ سومرو نے الیکشن سے دستبرداری کااعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے عفت طاہرہ سومرو کے بھائی حافظ حطیم نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بارے میں صدیق بلوچ گروپ من گھڑت افواہیں پھیلا رہا ہے کہ ہمیں اغوا کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدیق بلوچ گروپ یہ بھی بدگمانی پیدا کر رہا ہے کہ ہم پیسے لیکر الیکشن سے دستبردار ہوئے ہیں، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ ہم نے اپنی رضامندی سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارے بارے میں جتنی بھی افواہیں گردش کر رہی ہیں میں ان سب کی تردید کرتا ہوں۔
عفت طاہرہ سومروکے بھائی نے کہا کہ ہمیں کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ ہم یہاں اپنی خوشی سے موجود ہیں، ہم نے باہمی رضامندی کیساتھ الیکشن میں حصہ نہ لینے اور این اے 155 لودھراں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔



















