سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر آگئی ہے۔
سیہون کے ریٹرننگ آفیسر کی زیر صدارت پولیس افسران کا ہنگامی اجلاس جامشورو میں طلب کیا گیا، جس میں سرکاری ملازمین کی جانب سے تفویض کردہ انتخابی ڈیوٹی کی عدم تعمیل پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں الیکشن ڈیوٹی سے انکار کرنے پر آراو سیہون نے 134 سرکاری ملازمین کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
آر او کا کہنا ہے کہ 134 سرکاری ملازمین غیر حاضر ہیں، گرفتار کرکے پیش کریں، ملازمین کا تعلق محکمہ تعلیم، صحت، آبپاشی ودیگر محکموں سے ہیں، الیکشن ڈیوٹی سے انکار کرنے والے سرکاری ملازم کو گرفتار کریں۔
یاد رہے اس سے قبل کراچی میں الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر محکمہ صحت سندھ نے خواتین سمیت 267 ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔



















