Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کے دن موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس سے متعلق اہم اعلان

الیکشن کے دن موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا ہے۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  8 فروری کو صوبے میں موبائل فون سروس بند نہیں ہو گی۔ چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ لوگ حق رائے دہی استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے عام انتخابات کے لیے سندھ بھر میں جامع سیکیورٹی پلان بنا لیا ہے، اسلحے کی نمائش پر پابندی ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ کچے میں ہوائی فائرنگ کے واقعے پر ایکشن لیا گیا ہے۔

حارث نواز نے کہا کہ سندھ میں 6 ہزار کے قریب حساس اور 6 ہزار انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں۔ نارمل پولنگ اسٹیشن پر4 پولیس اہلکار موجود ہوں گے جبکہ حساس پولنگ اسٹیشن پر 5 اور انتہائی حساس پر 6 اہلکار تعینات ہوں گے۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ طلبی پر فوج اور رینجرز کی کیو آر ایف 5 سے 10 منٹ میں پہنچ جائے گی۔

متعلقہ خبریں