Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن کی مبصرین اور میڈیا کے حوالے سے اہم ہدایات

عام انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، تاہم جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مبصرین اور میڈیا کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اجازت نامے کے حامل تمام مبصرین اور میڈیا کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایکریڈیشن کارڈ الیکشن کمیشن کے ترجمان اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ اپریزایڈنگ افسران اجازت نامے کے حامل مبصرین اور میڈیاکو پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے نہ روکے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024: ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے، تاہم پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ ان انتخابات میں ملک کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار  سے زائد ہے جن میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار ہیں۔

ملک بھر میں 90 ہزار 675 میں سے 46 ہزار 65 پولنگ اسٹیشنز کو حساس و انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ شفاف پولنگ کے لیے مختلف شہروں میں مانیٹرنگ سیلز قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں