Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اہم سیاسی شخصیات کا موبائل سروس بحال کرنے کا مطالبہ

ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے تحت پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم حکومت کی جانب سے موبائل سروس جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس صورتحال کی پیش نظر ملک بھر میں متعدد پولنگ اسٹیشنز انٹرنیٹ کی بندش اور مواصلاتی مشکلات جیسے مسائل کی وجہ سے پولنگ کا عمل شروع کرنے سے قاصر ہیں۔

حالات حاضرہ کو دیکھتے ہوئے اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے موبائل سروس فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سوشل اکاؤنٹ کے ذریعے موبائل سروس بحال کرنے کا مطالبہ اور اس معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ کے ذریعے موبائل سروس فوری طور ہر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان انٹرنیٹ بندش کیخلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے الیکشن کمشن پنجاب افس پہنچ گئیں ہیں۔

اس موقع پر پی پی کارکنوں کی جانب سے ای سی پی دفتر کے باہر نعرے بازی بھی کی جارہی ہے ۔

خیال رہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا،تاہم امن وامان قائم رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

الیکشن کمشنرسندھ کا کہنا ہے کہ انتخابات کی شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ملک کے مختلف شہروں کراچی، اسلام آباد، ملتان، راولپنڈی، لاہور اور ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔

موبائل سروس متاثر ہونے پر شہریوں کو سدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ خبریں