Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم کیو ایم ایک نشست بھی جیتنے کی پوزیشن میں نہیں، حافظ نعیم الرحمان کا دعویٰ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیوایم ایک نشست بھی جیتنےکی پوزیشن میں نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بول نیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایم کیوایم کےرہنمادعویٰ کررہے ہیں کہ وہ جیت چکے ہیں لیکن ایم کیوایم ایک نشست بھی جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اردو بولنے والوں نے ایم کیوایم کو مسترد کردیا ہے کیونکہ موصول نتائج کے مطابق ایم کیوایم کے ووٹوں کی تعداد 3 فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے وعدہ کیا تھا کہ 10 بجے نتائج دے دیں گے لیکن رات 2 بجے بھی نتائج کا علان نہیں کیا گیا جبکہ نتائج میں تاخیر سے خدشات بڑھتے ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی نے بتایا ہے کہ بہت سےعلاقوں میں پورے دن پولنگ ہوئی ہی نہیں جن کی تعداد 10 سے 12 ہے جبکہ تقریباً 100 پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں دوپہر 3 بجے پولنگ کا آغاز ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا دن جو شہر کے حالات رہے ہیں اس کے مطابق یا تو آزاد امیدوار جیتیں گے یا پھر جماعت اسلامی جیتے گی اس کے علاوہ ایم کیو ایم کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے۔

متعلقہ خبریں