Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو کا انتخابی نتائج میں سست روی پر تشویش کا اظہار

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتائج کے سامنے آنے میں سست روی پر تشویش کا اظہار کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ انتخابی نتائج ناقابل یقین حد تک سست روی کا شکار ہیں۔

 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے ابتدائی انتخابی نتائج حوصلہ افزاء ہیں ، پی پی پی امیدوار اور پی پی پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار انتخابی نتائج میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ آخر میں حتمی نتائج کیا ہوتے ہیں۔

واضح رہےکہ ملک بھرمیں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، مختلف حلقوں سے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں