Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ(ن) حکومت بنائے گی،مریم اورنگزیب

مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مضبوط ہے۔

مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ انشاءاللہ، وفاق اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی اور عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی کے انتخابی سیل میں نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز نہ ہونے کی بناء پر نتائج کے حصول میں دقت پیدا ہوئی۔

رہنما مسلم لیگ کا مزید کہنا ہےکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت اور انہیں مسائل سے نجات دلانے کےلئے اپنے پختہ عہد کو ہمیشہ کی طرح پورا کرے گی۔

واضح رہےکہ ملک بھرمیں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، مختلف حلقوں سے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

متعلقہ خبریں