Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں عام انتخابات 2024 کے اب تک کے نتائج پر مریم نواز نے اپنے خیالات  کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن الحمداللہ مرکز اور پنجاب میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کچھ نتایج کا انتظار ہے اور میاں نواز شریف جلد عوام سے خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 لاہور XV سے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی مریم نواز 23 ہزار 598 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔

ریٹرننگ آفیسر/ای سی پی کے جاری کردہ غیر سرکاری نتیجے کے مطابق، ان کے دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار مہر شرافت علی رہے جنہوں نے 21,491 ووٹ حاصل کیے۔

دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے اب تک جمع ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) الحمدللہ قومی اور پنجاب اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ پاکستان کے عوام کا قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کے اعتراف کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہحتمی نتائج مکمل ہوتے ہی قائد محمد نواز تشریف پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچیں گے اور عوام سے خطاب کریں گے۔ شیر الحمدللہ۔

متعلقہ خبریں