سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سے آزاد امیدوار حافظ حامد رضا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے آزاد امیدوار حافظ حامد رضا کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کو آر آو آفس این اے 70 سے گرفتار کیا گیا، حامد رضا اپنا نتیجہ جاننے کے لیے ار آو آفس پہنچے تھے، والد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ آزاد امیدوار حافظ حامد رضا کے پاس 7 ہزار ووٹو ں کی لیڈ ہے۔



















