Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑا استعفیٰ آگیا

اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

  عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے اپنے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ پارٹی کے ادنی رکن کی حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔

متعلقہ خبریں