استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے سرپرائز اعلان کردیا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ملک میں سیاسی استحکام کو بڑھانا ہے، ہماری مسلم لیگ (ن) سے انڈر اسٹینڈنگ ہے، پارٹی کا مقصد ملک میں سیاسی استحکام کی فراہمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے جیتنے پر حیرت نہیں، آگے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے، آزاد امیدوار پاکستان کے استحکام کا سوچیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا کہ آزاد امیدواروں کو ملک کی بہتری کیلئے کچھ بھی کرنا چاہیے، پارٹی سربراہ ملک کی بہتری کے لئے فیصلہ کریں گے۔



















