پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن میں کامیاب آزاد امیدواروں سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں نے ن لیگ میں شمولیت کے لیے ہم سے رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر ن لیگ سب سے آگے ہے اور آزاد امیدواروں کے پاس کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے کے لیے 72 گھنٹے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر آزاد امیدوار کسی بھی جماعت میں شامل نہیں ہوں گے تو پھر انہیں مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ آزاد امیدوار پنجاب میں ن لیگ کے قریب بھی نہیں۔ آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانے کیلیے آصف زرداری اچھی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انتخابی نتائج میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے تھی لیکن ہم اس حوالے سے شکایات کیسے کرتے کیونکہ کل تو پورا دن موبائل فون سروس ہی بند تھی۔



















