کے پی میں پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز بری طرح شکست سے دوچار ہو گئی ہے۔
کے پی میں پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز بری طرح شکست سے دوچار ہو گئی، پی ٹی آئی (پ) کے امیدواروں نے صوبے میں صوبائی اسمبلی کے 73 حلقوں سے جبکہ قومی اسمبلی کے 17 حلقوں سے الیکشن لڑا ہے۔
لیکن اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مذکورہ پارٹی کا کوئی امیدوار کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔
پاکستان میں 2024 کے عام انتخابات میں خیبرپختونخوا میں اے این پی، قومی وطن پارٹی، جے یوآئی (ایف)، مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کی لیڈرشپ بھی صوبے میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ہار گٸے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے غیر سرکاری نتاٸج کے مطابق صوبے میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے نشستوں پر کلین سویپ کردیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے جن اہم سیاسی شخصیات اور مختلف پارٹی لیڈرز کو بری طرح شکست دیا ہے۔ ان میں پی ٹی آئی (پ) کے چیٸرمین پرویز خٹک، واٸس چیٸرمین محمود خان اور اے این پی کے مرکزی لیڈر امیر حیدر ہوتی شامل ہیں۔



















