آزاد امیدواروں کی کامیابی سے متعلق سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی ہے۔
عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں سے متعلق سپریم کورٹ میں مولوی اقبال حیدر نے آئینی درخواست دائر کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شامل ہوئے بغیر حکومت کی تشکیل سے روکا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ آزاد امیدواروں کو 3 دن میں سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا پابند قرار دیا جائے۔
اس درخواست میں مولوی اقبال حیدر نے وفاق، الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا ہے۔



















