Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ مہربانو قریشی کا اہم اعلان

این اے 151 ملتان سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر بانو قریشی نے اہم اعلان کر دیا ہے۔

این اے 151 ملتان سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر بانو قریشی دوبارہ گنتی کی درخواست لے کر آر او دفتر پہنچ گئی ہیں، اس حلقے سے یوسف گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

اس موقع پر مہر بانو قریشی نے کہا کہ آر او صاحب ہیں نہ ہی کوئی درخواست موصول کرنے والا، این اے 151 میں میری لیڈ کو راتوں رات شکست میں بدلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا آئینی اور قانونی حق ہے جس کیلئے میں پٹیشن لیکر آئی ہوں، آر او صاحب اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے موجود ہی نہیں، آئینی اور قانونی حق کی حفاظت کیلئے اب عدالت جاؤں گی۔

 مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ این اے 151 میں میری جیت کو راتوں رات شکست میں بدلا گیا، آئینی اور قانونی حق کی حفاظت کیلئے اب عدالت جاؤں گی۔

متعلقہ خبریں