Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خواجہ آصف سے شکست کے بعد ریحانہ ڈار نے بڑا اعلان کر دیا

معروف سیاستدان عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار نے خواجہ آصف سے شکست کے بعد بڑا اعلان کر دیا ہے۔

معروف سیاستدان عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں الیکشن لڑنے اکیلی نکلی اور مجھے شہر کے بیٹے، بیٹیوں نے بُہت عزت دی، میں الیکشن چوری نہیں ہونے دوں گی اور آخری حد تک جاؤں گی۔

دوسری جانب ریحانہ امتیاز ڈار کے بیٹے عثمان ڈار نے کہا کہ میں نے سیاست چھوڑی مگر ماں کا ساتھ نہیں چھوڑا، لوگوں کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا، ہم اپنے حق کیلئے ہر فورم پر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہائیکورٹ میں اپنے حق کے لئے پٹیشن دائر کر دی ہے، میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آخر آر او نے رزلٹ جاری کرنے میں 12 گھنٹے کیوں لگائے؟ ۔9فروری کو شام 5 بجے بغیر دستخط کے فارم 47 جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ این اے 71 سیالکوٹ ٹو سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ آصف 1 لاکھ 18 ہزار 566 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار ایک لاکھ 272 ووٹ لے کر ہار گئیں۔

متعلقہ خبریں