Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف سیاستدان کے گھر کے باہر دھماکا

جنوبی وزیرستان سے نومنتخب آزاد رکن زبیر وزیر کے گھر کے باہر دھماکا ہوا ہے۔

جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے 42 سے نو منتخب آزاد رکن زبیر وزیر کے گھر کے سامنے دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بارودی مواد زبیر وزیر کے گھر کے سامنے کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت زبیر وزیر کی الیکشن میں کامیابی پر تقریب کا انعقاد کیا جا رہا تھا، واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق  آزاد امیدوار زبیر خان جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے 42 اپر کم لوئر سے 20 ہزار 22 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار محمد علی وزیر 16 ہزار 194 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ خبریں