Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ ن لیگ کے اراکین سر جوڑ کر بیٹھ گئے

اکیسواں وزیر اعلیٰ پنجاب کون کون ہو گا؟ اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین جاتی امراء میں آج سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر قیادت ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف سمیت پارٹی کے کور کمیٹی کے ممبران شریک ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین اور سینئر رہنماؤں کی اہم بیٹھک میں پنجاب کے اکیسویں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے نام پر مشاورت جاری ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور سینئر رہنما ملک احمد خان سمیت دیگر نام زیر غور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں شیرکی دھاڑ، نون لیگ کو برتری حاصل

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین اور سینئر رہنماؤں کی اہم بیٹھک میں پنجاب کے اکیسویں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے نام پر مشاورت جاری ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور سینئر رہنما ملک احمد خان سمیت دیگر نام زیر غور ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت بنانے کو تیار ہے۔

پنجاب اسمبلی کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 138 اور ن لیگ نے 137 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

اس کے علاوہ پی پی 10، ق لیگ 8، آئی پی پی، مسلم لیگ ضیا اور ٹی ایل پی 1-1 نشست پر کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کی 154 نشستوں کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے تھے جن کے مطابق 74 نشستوں پر آزاد امیدوار سرفہرست تھے۔

دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن 69 نشستوں کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ ق لیگ نے 2 نشستیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں