پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں پولیس نے قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔
رات کے تقریباً 12:16 بجے تھرمل کیمروں سے بین الصوبائی بارڈر چیک قبول خیل کی جانب 10/12 مشکوک اشخاص کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ 12/13 دہشت گردوں نے تین اطراف سے حملہ کیا جبکہ دہشت گردوں کی طرف سے جدید اسلحہ سے شدید فائرنگ بھی کی گئی، تاہم میانوالی پولیس کے جوانوں نے جرات اور بہادری سے لڑتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا۔
ڈی پی او میانوالی پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہے جبکہ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم دہشت گردوں کا ہر طرح سے مقابلہ کے لئے تیار ہیں۔
اس حوالے سے آر پی او شارق کمال صدیقی نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے، پولیس کے شیر جوان بلند ہمت و حوصلے سے اپنے فرائض کو پورا کر رہے ہیں۔



















