لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف نے دوران گفتگو میں مولانا فضل الرحمان سے حکومت سازی کیلئے تعاون مانگا، جس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے اپنی جماعت سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے تعاون پر اتفاق رائے بھی ہوا۔



















