لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کو دہرانے کی کوشش ہورہی ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگ 9 مئی واقعے کو دوبارہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کو دہرانے کی پلاننگ کی جارہی ہے، 9 مئی جیسا واقعہ کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت ردعمل آئے گا، لوگوں کو ورغلا کر استعمال کرلیا جاتا ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، کوئی نہیں روکے گا، موبائل فون سروس کا بند کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا تھا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ الیکشن خیر خیریت سے ہوگئے، انتخابی نتائج پر اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔



















