Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی ہلچل؛ الیکشن کمیشن نے اہم اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔

  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شکایات سیل قائم کر دیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شکایات سیل انتخابی نتائج سے متعلق قائم کیے گئے ہیں، درخواست گزار اپنے اپنے حلقے سے متعلق معلومات لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن آج 67 درخواستوں پر سماعت کرے گا، درخواستوں پر سماعت کے لیے دو بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ممبر پنجاب اور ممبر کے پی پر مشتمل بینچ 29 درخواستوں پر جبکہ ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان پر مشتمل بینچ 38 درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

متعلقہ خبریں