Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی گرفتاری ہوگئی

آزاد امیدوار شہزاد فاروق کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

این اے 119 آر او آفس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا، پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آزاد امیدوار شہزاد فاروق کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں نتائج میں دھاندلی کیخلاف آج 8 درخواستوں پر سماعت ہوگی، حلقہ این اے 48 کے نتائج کیخلاف آزاد امید وار علی بخاری کی درخواست پر سماعت ہوگی۔

پی کے 79 سے آزاد امیدوار تیمور ظفر جھگڑا کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی، آزاد امیدوار محمود جان کی پی کے 72 کی درخواست پر نتائج میں دھاندلی پر سماعت ہوگی۔

آزاد ملک شہاب کی پی کے 75 کے نتائج میں دھاندلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوگی، پی کے 74،پی کے 82 اور پی کے 80 کے نتائج سے متعلق درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔

اس کے علاوہ خبیر پختونخوا کے ساجد نواز کی این اے 28 کے نتائج میں دھاندلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوگی۔

متعلقہ خبریں