Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں حکومت سازی کے لئے ارکان کی جانب سے مؤقف سامنے آگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان کی جانب سے دھاندلی پر قیادت کو آگاہ کیا گیا، اس دوران ارکان نے اپنے مؤقف میں کہا کہ حالیہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی، پیپلزپارٹی کے خلاف دھاندلی کی گئی، آزاد ارکان کی ن لیگ میں شمولیت بھی بدترین دھاندلی ہے۔

پی پی ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اجلاس کے دوران اٹھ کر چلے گئے، آصف زرداری اہم ملاقات کے لیے روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو آج سی ای سی اجلاس میں اظہار خیال کریں گے، پی پی قیادت کی جانب سے ارکان کی رائے سنی گئی، تاہم پی پی قیادت کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

اجلاس میں اکثریت نے ن لیگ سے اتحاد کی مخالفت کی، ارکان نے تجویز دی کہ اگرحکومت کا حصہ بننا بھی ہے تو کابینہ کا حصہ نہ بنا جائے۔

پی پی ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں پنجاب کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام جماعتوں سے بات کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

متعلقہ خبریں