Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی انتخابات؛ امریکہ کا بڑا ردعمل سامنے آگیا

پاکستانی انتخابات سے متعلق امریکہ کا بڑا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بریفنگ میں کہا ہے کہ ہم پاکستانی عوام بشمول پاکستانی میڈیا اور سول سوسائٹی کو پاکستان کے جمہوری اقدار کی پاسدراری پر مبارک باد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں پر یورپی یونین اور برطانیہ سمیت امریکہ نے بھی اپنے تحفظات کا برملا اظہار کیا ہے اور پاکستانی حکومت کو لوگوں کے ووٹ اور مینڈیٹ کا احترام کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ ہم اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا۔

میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم قانون کی حکمرانی آئین پرعمل درآمد پر زور دیتے ہیں اور ہم الیکشن میں موبائل فون سروس کی بندش کی مذمت کرتے ہیں جس سے الیکشن پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے قانونی اداروں کی جانب دیکھ رہا کہ الیکشن مراحل میں فراڈ اور بے ضبطگیوں کو کیسے حل کیا جاتا ہے اور دوبارہ پاکستانی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ فراڈ کی تحقیات کروائے اور لوگوں کو جائز احتجاج کا پورا حق ضرور ملنا چاہیے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے جمہوری عمل کا احترام کرتے ہیں اور نئی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنےکے خواہشمند ہیں۔

متعلقہ خبریں