پاکستان پیپلزپارٹی کو پنجاب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔
ملتان سےاین اے 148 کا نظرثانی شدہ فارم 47 ایک مرتبہ پھرجاری کردیا گیا ہے جس میں سابق وزیراعظم کی لیڈ کم ہوکر 104 ووٹ تک آگئی۔
نئے جاری شدہ فارم کے مطابق سابق وزیراعظم نے 68059 ووٹ لیے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تیمور کے ووٹ 67955 ہو گئے۔
اس حوالے سے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیا فارم47جاری کرنے سے پہلے مجھے اور نہ میرے کسی ایجنٹ کو اطلاع دی گئی۔



















