Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہر بانو قریشی نے بڑا اعلان کردیا

این اے 151 ملتان سے آزاد امیدوار مہر بانو قریشی نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

این اے 151 ملتان سے آزاد امیدوار مہر بانو قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعت کے نمائندے کو فارم 45 دیا جاتا ہے، ہم ہر جماعت کو دعوت دیتے ہیں فارم 45 سامنے لیکر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی نہ کی جائے، ہمارے پاس حکومت بنانے کے لیے مکمل نشستیں ہیں، فارم 45 فارم 47 کے ساتھ میچ نہیں کر رہا ہے۔

مہر بانو قریشی نے کہا کہ پی پی پی، ایم کیو ایم، ن لیگ یہ 3جماعتیں خاموش ہیں، میرا خیال ہے پیپلزپارٹی بھی بول پڑے گی، عوام کے حق پر ڈاکا ڈال کے حکمرانی نہیں کر سکتے۔

این اے 151 ملتان سے آزاد امیدوار نے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو اپنا غصہ ووٹ سے دکھایا ہے، امید ہے الیکشن کمیشن اس چیز کو لمبا نہیں چلائے گا۔

متعلقہ خبریں