Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی کے مزید 10 حلقوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کے 10 مزید حلقوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 این اے 82 سرگودھا سے ن لیگ کے ملک مختار احمد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ این اے 93 چنیوٹ سے آزاد امیدوار غلام محمد، این اے 94 چنیوٹ سے ن لیگ کے قیصر احمد شیخ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

اس کے علاوہ این اے 98 فیصل آباد سے ن لیگ کے شہزاد بابر، این اے 112 ننکانہ سے ن لیگ کی شزرہ منصب علی کھرل، این اے 124 لاہور سے ن لیگ کے رانا مبشر اقبال، این اے 125 لاہور سے ن لیگ کے محمد افضل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 126 لاہور سے ن لیگ کے سیف الملوک کھوکھر، این اے 129 لاہور سے ازاد امیدوار میاں اظہر، این اے 141 ساہیوال سے ن لیگ کے سید عمران احمد شاہ کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

متعلقہ خبریں