Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم کیو ایم کی کارکنان کو سخت ہدایات؛ سرکلر جاری

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) رابطہ کمیٹی کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا جس میں تمام ذمہ داران اور کارکنان کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق ایم کیوایم پاکستان پرامن سیاسی جماعت ہے، اس میں کسی بھی قسم کے اسلحے کا استعمال یا نمائش کرنے پر سختی سے پابندی ہے۔

سرکلر میں مزید کہا گیا کہ جو بھی کارکن اسلحے کی نمائش یا ہوائی فائرنگ میں ملوث پایا گیا تو تنظیم سے بنیادی رکنیت خارج کردی جائے گی۔

متعلقہ خبریں