پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز سواتی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ کامیاب امیدوار اعجاز سواتی نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ ترقی اور خوشحالی کیلئے غیر مشروط طور پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے حلقے کی عوام اور دوستوں سے مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور امید کرتا ہوں کہ پی پی پی علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور سے قومی اسمبلی کیلئے نومنتخب آزاد امیدوار وسیم قادر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔



















