الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور مقدمہ میں پیش نہیں ہو رہے، علی امین گنڈا پور کی جانب سے وکیل بھی پیش نہیں ہوئے، ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان علی امین کو گرفتار کرکے 28 فروری کو پیش کریں۔
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین نے 2021 کے الیکشن کے دوران دائر کی تھی۔
دوسری جانب لاہور پولیس نے بھی علی امین گنڈاپور سمیت عام انتخابات 2024 میں منتخب ہونے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل دیدی ہے۔



















