پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمر رشید بھٹی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 165 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب رکن احمر رشید بھٹی کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پی پی 165 سے پی ٹٰی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب رکن احمر بھٹی نو مئی کے مرکزی مقدمہ 96/23 میں نامزد ملزم ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمر رشید بھٹی کو ٹاؤن شپ سے حراست میں لیا گیا ہے۔



















