Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابی نتائج؛ مسلم لیگ ن کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انتخابی نتائج سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن سیاسی جماعتوں کے درمیان مقابلے کا عمل ہے، یہاں ہار جیت ہوتی ہے، ہم اپنے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا کسی نے کبھی بیرون ممالک سے الیکشن کے معاملے پر مدد طلب کی ہے؟ انٹرنیشنل میڈیا کو فارم 45 دینے کی کیا ضرورت تھی؟ الیکشن پر اگر سب کو اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن پر سارا دن کسی جماعت نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، فارم 45 ٹی وی پر چل رہے تھے، اس وقت مرتب کیے جارہے تھے۔ فارم 45 کو مارکیٹ میں فلوٹ کیا گیا اور اسکرین پر لایا گیا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی فارم 45 چلائے گئے، ہم بارہا بتاتے رہے کہ فارم 45 غلط ہیں۔ ہمیں تو شہباز شریف اور سعد رفیق کے حلقوں میں دوبارہ گنتی کی بھی اجازت نہیں تھی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوڑے دانوں سے شیر پر لگے نشان کے بیلٹ پیپرز ملے، یہ لوگ امریکی ایجنٹ ہیں جنہیں باہر سے فنڈنگ آرہی ہے، یہ منظم جرائم کرکے جھوٹا بیانیہ بناتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ جس مولانا فضل الرحمان کو میں جانتی ہوں، نہیں سمجھتی پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کریں۔

متعلقہ خبریں