Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر آگئی

ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے پر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے۔ کرائے میں اضافے پر عملدرآمد 17 فروری سے ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرائے میں اضافےکا اطلاق تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہو گا۔

دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں 5 روپے اضافہ کیا گیا، کم سے کم کرایہ 25 اور زیادہ سے زیادہ 45 روپے کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ ملتان میٹرو بس کا فلیٹ کرایہ 20 سے بڑھا کر 25 روپے کر دیا گیا، ماس ٹرانزٹ کرایوں میں اضافے کا فوری اطلاق ہوگا۔

متعلقہ خبریں